
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی کیسز تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس امجدرفیق کی عدالت میں زیرسماعت ہے لہذا عدالت یہ درخواست بھی سماعت کیلئے وہاں بھیجوا دے۔
عدالت نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق کے روبرو اسی نوعیت کی درخواست زیرسماعت ہے،بہتر ہے فاضل جج ہی اس درخواست پربھی سماعت کریں۔
عدالت نے کیس جسٹس امجدرفیق کے روبرو لگانےکی سفارش کردی اور فائل چیف جسٹس کوبھجوادی ۔
جسٹس مرزاوقاص روف نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی۔









