
ہاٹ لائن نیوز: حکومت نے پرویزالہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اور دیگر کا نام ای سی ایل سے نکال دیا۔
حکومتی وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پاسپورٹ اور ای لسٹ سے نام نہیں نکالا جا رہا۔
اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔ آج کی سماعت میں حکومتی وکیل نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہی اور دیگر کا نام پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔
جس کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔








