
ہاٹ لائن نیوز : حب ریور روڈ پر پرس چھیننے کی واردات کے دوران چلتی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
بلدیہ حب ریور روڈ پر قریب چلتی موٹر سائیکل سے گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ توازن کھونے سے موٹر سائیکل گرنے سے اس کا شوہر اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ زاہدہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں اس کا شوہر اقبال، 10 سالہ بیٹی افشاں اور 8 سالہ بیٹا اکبر شامل ہیں۔
سول ہسپتال میں متوفی کے شوہر اقبال نے انتہائی دکھی حالت میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لیاری سنگو لین سے بلدیہ رئیس گوٹھ موٹر سائیکل پر بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے مجھے ٹکر مار دی۔ ڈاکوؤں نے بیوی کے کندھے پر لٹکا ہوا بیگ پکڑنے کے لیے کھینچا تو وہ چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر گئی اور اس کے سر پر گہری اندرونی چوٹیں آئیں اور وہ جان کی بازی ہار گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملزم نے صرف ایک پرس کی خاطر میری اور میرے بچوں کی دنیا برباد کر دی، معصوم بچے ماں کی جدائی پر دھاڑیں مار مار کر روتے دیکھے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین صدمے سے دوچار ہوگئے اور لواحقین کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی جہاں کئی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے شوہر نے پرس چھیننے کی کوشش کو حادثے کی وجہ بتاتے ہوئے خاتون کے شوہر کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاش اور اس کی فوٹیج حاصل کی ہے۔









