پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
104
پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا

پرتگال نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان 21 ستمبر کو باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

پرتگال کی وزارت خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے اعتراف کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ نے حالیہ دورۂ برطانیہ کے دوران عندیہ دیا تھا کہ ملک فلسطین کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، جس کی اب تصدیق کر دی گئی ہے۔

پرتگال سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم بھی اسی سمت قدم اٹھا چکے ہیں، اور توقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے اعلانات کریں گے۔

فلسطین کو ریاست تسلیم کیے جانے کے ان اقدامات کو عالمی سطح پر امن، انصاف اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا حل کی تلاش کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply