
پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والوں کے نام بتاؤں گا
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کا 78 سالوں میں کبھی احتساب نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا سب کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرتگال میں جائیدادیں خریدی ہیں، انہوں نے کہا کیا کسی کو پتہ ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ بیوروکریسی پر بھی وہی قوانین لگنے چاہئیں جو عوامی نمائندوں پر لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا آدھی نہ سہی ، 25 سے 30 فیصد بیوروکریسی کرپٹ ہے، میں حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ اس حوالے سے قانون سازی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس 2 کمروں کا صرف ایک فلیٹ ہے جہاں میں پچھلے 25 سال سے رہ رہا ہوں، نہ افسر کالونی میں کوئی گھر ہے اور نہ سرکاری گاڑی استعمال کرتا ہوں۔









