پرتگالی فٹ بالر نے النصر کو خیر باد کہ دیا

پرتگالی فٹ بالر نے النصر کو خیر باد کہ دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کے بارے میں مبہم پوسٹ شیئر کی ہے، ٹوئٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہو گیا، انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی ابھی لکھی جا رہی ہے، میں اپنے اس سفر میں سب کا مشکور ہوں، رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ ایک سو چونسٹھ ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کے دوران انہوں نے 105 میچز میں ترانوے گول اسکور کیے، ان کی سب سے بڑی کامیابی عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آیا، سال 2022 میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب کو جوائن کیا تھا، رونالڈو کا النصر کے ساتھ موجودہ معاہدہ جون 2025 میں ختم ہو جائے گا۔









