پراسیکیوشن کی شامت آگئی

0
157

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سانحہ نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ۔

پراسیکیوشن نے جناح ہاوس حملہ کیس کا چالان اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ۔

پراسیکیوشن کی چالان میں بغاوت سمیت دیگر اہم شواہد شامل کرنے اور عوام الناس کو بغاوت پر اکسانے کے متعلق تمام ویڈیوز کو چالان کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو اعتراض دور کر کےچالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے تین روز تک اعتراض دور کر کے چالان پیش کرنے کی یقین دہانی کرا دی

جناح ہاؤس حملہ کیس میں سینٹر اعجاز چوہدری ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ،اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، پی ٹی آئی چئیرمین سمیت دیگر شامل ہیں

چالان عدالت میں پیش ہونے کے بعد مقدمہ کا ٹرائل شروع ہو گا ۔

Leave a reply