پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سے ملاقات
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ لاہور ہائیکورٹ لاہور کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سے ملاقات ۔ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے اپنے اور محکمہ پراسیکیوشن کی طرف سے مبارکباد دی ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے لئے چیف جسٹس صاحبہ کو اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا جس کو چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے خوب سراہا ۔ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے چیف جسٹس صاحبہ کو یقین دہانی کروائی کہ فوجداری نظام انصاف کی بہتری کے لیے محکمہ پراسیکیوشن ہمیشہ مثبت کردار ادا کر تا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا
۔ پراسیکیوٹر ز کی کپیسٹی بلڈنگ اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹریننگز کروائی جا دہی ہیں تاکہ عوام کو قانونی امداد اور انصاف کی فراہمی مزید موثر طریقے سے فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا۔کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پراسیکیوٹرز اور جوڈیشل افسران کی اکٹھی ٹریننگز کروائی جائیں جس سے دونوں محکموں کے افسران میں باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ ملے گا اور فوجداری نظام انصاف میں مزید بہتری آئے گی۔
از دفتر پراسیکیوٹرجنرل پنجاب(انچارج میڈیا سیل )









