
پراسرار بیماری سے ایک ہفتے میں 3 بچے جاں بحق
لیہ میں پر اسرا بیماری نے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، پراسرار بیماری کے باعث ہفتے میں تین بچوں کی اموات ہو چکی ہے ہیں، نواں کوٹ کے ایک خاندان میں ہفتے میں تین بچوں کی اموات ہو چکی ہیں، جبکی 4 بچے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ایک بچی نشتر ہسپتال ملتان میں جاں بحق ہوئی اس کے علاوہ اڑھائی سالہ فیضان اور چار سالہ فرمان جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے تعزیت کی، انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔









