پراسرار آنسو گیس شیل پھٹنے سے کیماڑی کے لوگ متاثر

0
276
پراسرار آنسو گیس شیل پھٹنے سے کیماڑی کے لوگ متاثر

ہاٹ لائن نیوز : ایس ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد شیل کچراکنڈی میں پھینک کر گئے، ایسے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں،
کیماڑی میں کچرا کنڈی سے کچھ شیل ملے ہیں، جن کے سبب متعدد لوگ بے ہوش ہو گئے لیکن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے شیل پولیس کو جاری نہیں ہوتے۔

پولیس اطلاعات کے مطابق کیماڑی میں نامعلوم شرپسند آنسو گیس کے درجنوں شیل خالی پلاٹ میں پھینک کرفرار ہوئے، کچراکنڈی میں آگ لگنے کے باعث شیل سے گیس پھیل گئی جس سے متعدد افراد بےہوش ہو گئے، انہوں نے کہا کہ تمام شیل جیکسن تھانے میں منتقل کردیئے گئے ہیں، جو شیل ملے ہیں وہ پولیس کو جاری نہیں ہوتے اور اس طرح کے شیل پولیس کے استعمال میں نہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کچرا کنڈی کے پاس شیل کافی پرانےپڑے تھے، کسی نےکچرا کنڈی میں آگ لگائی تو ان میں سے کچھ شیل جل گئے، ملنے والے ان شیل کی تعداد 49 سےزائد ہے۔

Leave a reply