
ہاٹ لائن نیوز : یوم آزادی کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان اعزازات کا اعلان حکومت پاکستان 14 اگست کو کرتی ہے اور اگلے سال 23 مارچ کو دی جاتی ہے۔
اس سال شوبز انڈسٹری کے صرف 3 فنکار پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے نامزد ہوئے۔ ان کے نام فریحہ پرویز، حامد رانا، شیبا ارشد، ثنا سفیناز ہیں۔
معروف ڈیزائنرز ثنا ہاشوانی اور سفیناز منیر کو فیشن میں بہترین کارکردگی پر آئندہ سال ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔









