پرائیوٹ سکولز بچوں کے لیے بسیں خریدیں ؛ عدالتی حکم

0
245
پرائیوٹ سکولز بچوں کے لیے بسیں خریدیں ؛ عدالتی حکم

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالت نے پرائیویٹ سکولز کو بچوں کے لیے بسیں خریدنے کی ہدایت کردی ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز پچاس فیصد بچے گھر سے سکول ان بسوں پر سفر کرنے کو یقینی بنائیں گے ، عدالت نے دو سال قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کروایا ۔

عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا ۔عدالت نے موٹروے ،محکمہ جنگلات ،پی ایچ اے ،نیشنل ہائی وے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں ۔

تحریری حکم کے مطابق جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے ، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں ، عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے ۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگائیں جائیں ۔

جسٹس شاہدکریم نےاسموگ کے تدارک کےلیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

Leave a reply