
لاہور ہائیکورٹ،
پتنگ بازی کے حوالے سے سخت قانون بنانے کے لیے درخواست پر سماعت
عدالت نے پتنگ بازی سے ہلاک ہونے والوں سے متعلق تفصیلاتی رپورٹ طلب کر لی
جسٹس ندیم ارشد نے دائر درخواست پر سماعت کی
پولیس کی جانب سے عدالت میں پتنگ بازی پر کاروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی
پتنگ بازی پر 1922 مقدمات درج کیے گئے ہیں،رپورٹ
پتنگ بازی سے 9 افراد زخمی ہوئے،رپورٹ
38969 پتنگیں قبضے میں لی گئی ہیں،رپورٹ
1654 ڈور کی چرخیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں،رپورٹ
پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی،وکیل درخواست گزار
پتنگ بازی ایک خونی کھیل بن چکا ہے،درخواست گزار
پتنگ بازی سے متعدد اموات ہو چکی ہیں،درخواست گزار
ڈور پھرنے متعدد شہری زخمی ہونے سے معذور بھی ہوئے ہیں،درخواست گزار
عدالت حکومت کو پتنگ بازی کے حوالے سے سخت قانونی سازی کرنے کا حکم دے،استدعا
عدالت قانون سازی کے ساتھ اس پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا بھی حکم دے،استدعا









