پاک چین سرحد بندکردی گئی

0
309
پاک چین سرحد بندکردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : قراقرم رینج میں پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی راستہ ‘درہ خنجراب’ 5 ماہ کیلیے بند کر دیا گیا ہے ۔

درہ خنجراب بارڈر پروٹوکول معاہدے کے مطابق خنجراب ٹاپ پر برف باری کے باعث سرحد بند کردی گئی۔ 30 نومبر کو بند ہونے والی سرحد کو اب یکم اپریل کو تجارتی سرگرمیوں کیلیے کھول دیاجائے گا۔

گزشتہ روز خنجراب پاس کے ذریعے 40 سے زائد کنٹینرز پاکستان پہنچائے گئے۔ پاک چین سرحد کی بندش کے موقع پر سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اے جے انٹرنیشنل کارگو چائنا ٹو پاکستان خرم ظفر نے پاکستان پہنچنے والے کنٹینرز کا استقبال کیا۔

Leave a reply