پاک فوج کے سربراہ کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

0
119
پاک فوج کے سربراہ کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطے کی سلامتی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی بھی تصدیق کی گئی۔ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ ترین قومی اعزاز، کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ یہ اعزاز دفاعی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری تجربہ اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی اور برادرانہ روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a reply