
ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج نے امریکہ، چلی، مقدونیہ ، نیپال سے تعلق رکھنے والے 6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا ہے۔
کےٹوکو سر کرنےکیلیے کوہ پیما بیس کیمپ میں موجود تھے، کوہ پیماؤں نے ریسکیو رنےکیلیے پاک آرمی سے رابطہ کیا، دوسری جانب کوہ پیماؤں نے پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔
انتہائی دشوار گزار راستوں اور خراب موسمی حالات کے باوجود پاک فوج نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی جانیں بچائی ہیں جب کہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔









