
پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں بین الاقوامی مشق میں حصہ لینے پہنچ گیا
اسلام آباد: پاکستان فضائیہ کا دستہ جدید ایف-16 بلاک 52 طیاروں اور عملے کے ہمراہ کثیر ملکی فضائی مشق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔
مشق میں پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی اور جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر توجہ دی جائے گی۔ پاک فضائیہ کی شرکت علاقائی دفاع اور بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ سمجھی جا رہی ہے۔









