پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی جارحیت ناکام

0
161
پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی جارحیت ناکام

ہاٹ لائن نیوز : پاک افغان سرحد کے غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی کارروائی کو پاکستان نے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاکستانی چوکیوں پر فائرنگ کی، جب کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کیمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پاک افغان سرحد پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔ جوابی کارروائی میں افغان فورسز کوبھاری نقصان اٹھانا پڑا.

Leave a reply