
پاکستان کے مقروض ممالک
پاکستان اگرچہ کئی ممالک اور مالیاتی اداروں کا مقروض ہے، لیکن ایک آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 5 ممالک پاکستان کے مقروض ہیں، ان ممالک پر کروڑوں ڈالر واجب الادا ہیں، جن کی ادائیگی ملتوی ہے، عراق، سوڈان، گنی بساؤ ،سری لنکا اور بنگلا دیش 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے نادہندہ نکلے۔
اس رقم کی مالیت 86 ارب سے زائد بنتی ہے، یہ قرض 1980 اور 1990 کی دہائی میں دیے گئے تھے جو واجب الادا ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رقوم کی ریکوری کے لیے معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے تاکہ مالی نقصانات کو کم کیا جا سکے اور یہ خطیر رقم واپس لائی جائے۔