پاکستان کے معروف اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے

0
99
پاکستان کے معروف اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال میاں چنوں میں دل کے دورے کے باعث ہوا۔

کوچز اور ساتھی ایتھلیٹس نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ عبدالرشید نے 2004 کے سیف گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

انہوں نے 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 110 میٹر ہرڈلز میں قومی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a reply