پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں

0
256
پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں

پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے جا رہے ہیں، زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، سی پیک بی۔ آر۔ ٹی کا ابتدائی اور ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا اور صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے بھی پایا گیا۔

Leave a reply