پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت، جامشورو پاور پلانٹ 5 سال بعد بحال

0
162
پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت، جامشورو پاور پلانٹ 5 سال بعد بحال

پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پانچ سال سے غیر فعال جامشورو پاور پلانٹ کو دوبارہ کام میں لایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی بحالی کو توانائی کے شعبے میں ایک مثبت اور دور رس اثرات رکھنے والا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے اس پلانٹ کی بحالی سے ملک کو سالانہ بنیادوں پر نمایاں مالی فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے، جس میں ایندھن اور درآمدات میں بچت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی خزانے کو ٹیکس کی مد میں ہر سال اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کے نتیجے میں اس منصوبے کو درپیش طویل المدتی رکاوٹیں دور کی گئیں، جس کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے بھی خاطر خواہ آمدن کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

پلانٹ کی بحالی سے براہِ راست اور بالواسطہ طور پر ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث لاکھوں گھرانوں کو توانائی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چیئرمین اقبال احمد کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منصوبے کی پیداواری اور مالی صلاحیت دوبارہ بحال ہوئی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

Leave a reply