
پاکستان کی غزہ میں امدادکی بندش کی مذمت
ہاٹ لائن نیوز:دفتر خارجہ کے ترجمان شفقات علی خان نے ہفتہ واربریفنگ میں متعدد اہم عالمی اور علاقائی امور پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاہےکہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی امداد کی بندش کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کیخلاف ہے اور یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی وزیرخارجہ کے بیان کی بھی شدیدمذمت کی ہے۔
دفترخارجہ نے کشمیر کے بارے میں ہندوستانی وزیرخارجہ کےبیان کو مسترد کردیا اور اسکی سختی سے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کےتحفظات صرف معاشی بحالی کےذریعہ حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق کشمیرکےمسئلےکاحل ضروری ہے۔
ترجمان نے کہاہےکہ آزاد کشمیرکےبارے میں ہندوستانی بیانات میں اضافہ ہورہا ہے ، جوبیحدافسوسناک ہے۔ انہوں نے ہندوستانی وزیرکے بیان کو ناقابل قبول قراردیا۔









