پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ، فتح 4 کا کامیاب تجربہ

0
186
پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ، فتح 4 کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ کروز میزائل “فتح 4” کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے اور یہ جدید ایویانکس اور نیویگیشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

فتح 4 میزائل زمینی سطح کے ساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے یہ دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دے کر اپنے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

تجربے کے موقع پر پاک افواج کے اعلیٰ افسران، چیف آف جنرل اسٹاف، سائنسدان اور انجینئرز موجود تھے، جنہوں نے اس اہم مرحلے کا مشاہدہ کیا۔

ملک کی اعلیٰ قیادت بشمول صدر، وزیرِاعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر تمام شریک افسران، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Leave a reply