
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی ہے۔
حالیہ مقابلے میں پاکستان نے میزبان مالدیپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ میچ کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔
میچ میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کے کھلاڑی کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جنہوں نے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا اور بھارت کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ اب تک ایونٹ میں پاکستان نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش سے ہوگا۔









