پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

0
232
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مالی سال کے اینڈ پر پاکستان کی آئی۔ ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں، آئی۔ ٹی اور فری لانسر برآمدات میں ہونے والا اٹھارہ فیصد اضافے سے دنیا میں پاکستان کی شناخت مستحکم ہوئی ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں وزارت آئی۔ ٹی نے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کو ممکن بنایا ہے۔

پاکستان کو دنیا میں متعارف کرانے، سرمایہ کاری اور پالیسی میں معاونت، ڈیجیٹل معیشت، تیز ترین انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کی فروغ نے آئی۔ ٹی سیکٹر میں پیشرفت یقینی بنائی ہے، 2030 تک پاکستان پندرہ ارب ڈالر کی آئی۔ ٹی برآمدات کے حصول کی طرف گامزن ہے، حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آئی۔ ٹی کی برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

Leave a reply