پاکستان کو امریکی مارکیٹ میں مچھلی برآمد کرنے کی منظوری مل گئی

0
276
پاکستان کو امریکی مارکیٹ میں مچھلی برآمد کرنے کی منظوری مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کو امریکی مارکیٹ میں مچھلی اور دیگر سمندری مصنوعات برآمد کرنے کی چار سالہ اجازت حاصل ہوگئی ہے، جو ملکی سی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وفاقی وزارت بحری امور کے مطابق، پاکستانی فشریز نے امریکی معیارات پر پورا اترنے کے بعد اس منظوری کا اعزاز حاصل کیا، جس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی سمندری مصنوعات کے معیار کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، گزشتہ سال پاکستان نے تقریباً 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی، جس سے ملک کو 489 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال یہ برآمدات 600 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی منڈی تک رسائی سے پاکستان کی سمندری برآمدات کو نئی جہت ملے گی اور مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Leave a reply