پاکستان کا ون ڈے سیریز میں فاتحانہ آغاز

پاکستان کا ون ڈے سیریز میں فاتحانہ آغاز
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 280 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستانی ٹیم نے 281 رنز کا ہدف 49ویں اوور حاصل کر لیا، حسن نواز نے شاندار 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسین طلعت 41 رنز، کپتان رضوان نے 53، بابر اعظم 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔









