پاکستان کاپہلاخودساختہ سیٹلائٹ خلامیں روانہ

0
229
پاکستان کاپہلاخودساختہ سیٹلائٹ خلامیں روانہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق، پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جسے تباہی سے نمٹنے، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنیکے لیے ڈیزائن کیاگیاہے۔

ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کو فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ میں مدد کیلیے بھی استعمال کیا جائیگا اور یہ سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کریگا۔

Leave a reply