پاکستان چین اور امریکا کے درمیان مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی سفیر

0
77
پاکستان چین اور امریکا کے درمیان مثبت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

فیوچر سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے اثرات سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود سرحد ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی بارڈر ہے، جسے تاریخی حقیقت کے طور پر مانا جانا چاہیے۔

Leave a reply