پاکستان ویمن فٹبال کلب کی بین الاقوامی میدان میں پہلی انٹری

0
173
پاکستان ویمن فٹبال کلب کی بین الاقوامی میدان میں پہلی انٹری

پاکستان کی خواتین فٹبال کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل طے ہونے جا رہا ہے، کیونکہ کراچی سٹی ایف سی کی ٹیم پہلی بار بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے جا رہی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن بھی ہے۔

کراچی سٹی ایف سی دسمبر میں نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ویمن کلب چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ یہ ایونٹ 5 سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں مجموعی طور پر پانچ ممالک کی نمائندہ کلب ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس ایونٹ میں بھارت سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ بھی میدان میں اتریں گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی خواتین فٹبال کلب اس سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے، جو ملک میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply