پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا دیا

0
109
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا دیا

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے دوران پاکستان کے خواجہ نافع نے 14 گیندوں پر جارحانہ 50 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں کارکردگی دکھائی اور انہیں شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ فیلڈنگ اور بولنگ کے شعبے میں بھی قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں فائنل تک رسائی کا راستہ ہموار کر گئی۔

Leave a reply