پاکستان نے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان کےحمزہ خان نے گولڈن اوپن اسکواش چیمپین شپ اپنے نام کر لی، آسٹریلیا کے شہر کلگوری میں جاری ایونٹ کے فائنل میں حمزہ خان نے ہانک کانگ کے ایک کھلاڑی ہو کو شکست دے دی، پاکستانی پلیئر نے فائنل میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، پی۔ ایس۔ اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی طور پر انعامی رقم چھ ہزار ڈالر ہے۔









