پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

0
235
پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 74، حسن نواز نے 51 اور محمد حارث نے 41 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے تنظیم حسین اور حسن محمد نے 2,2 جبکہ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، تنزید حسن نے 33، مہدی حسن نے 50 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 3 جبکہ حارث رؤف ، صائم ایوب، حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1,1 وکٹ حاصل کی، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

Leave a reply