پاکستان میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد، سکیورٹی ہائی الرٹ

0
74
پاکستان میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد، سکیورٹی ہائی الرٹ

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق اب نہ تو کمرشل اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرونز اڑائے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد کے ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈرونز کے استعمال پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے مشکوک ڈرون یا دیگر آلات کی برآمدگی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لینے کی ہدایت کی ہے، اور صرف بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔
بلوچستان حکومت نے بھی امن و امان کے خدشات کی وجہ سے ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی طرح، ڈیرہ غازی خان اور وادی نیلم میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Leave a reply