پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، دو سپاہیوں کی بینائی بحال

0
136
پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، دو سپاہیوں کی بینائی بحال

پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری سے دو فوجی جوانوں کی بینائی واپس آ گئی۔ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھامولوجی راولپنڈی میں کیے گئے اس کامیاب آپریشن کے دوران 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیہ کی پیوند کاری کی گئی۔ دونوں جوان دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔

عطیہ کیا گیا قارنیہ میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت کے مطابق AFIO کو فراہم کیا گیا تھا۔ ان کی بیٹی زہرا مہدی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان کی والدہ کا عطیہ دو بہادر سپاہیوں کی زندگیوں میں روشنی کا سبب بنا، اور یہ عمل ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔

یہ کامیاب ٹرانسپلانٹ نہ صرف پاکستانی طبی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ اعضاء کے عطیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت مثال بھی ہے۔

Leave a reply