پاکستان میں ٹک ٹاک کے نئے فیچرز: کنٹرول، تحفظ اور صارف سہولت میں اضافہ

0
121
پاکستان میں ٹک ٹاک کے نئے فیچرز: کنٹرول، تحفظ اور صارف سہولت میں اضافہ

ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد صارفین کے تحفظ کو بڑھانا اور پلیٹ فارم پر ان کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز سے صارفین اپنے مداحوں سے رابطے میں بہتری لا سکیں گے اور پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

1. کریٹیر کیئر موڈ:
یہ فیچر صارفین کو کمنٹ سیکشن بہتر انداز میں منظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس موڈ کے فعال ہونے پر توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب کمنٹس خودکار طور پر چھپائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پہلے رپورٹ یا ڈلیٹ کیے گئے کمنٹس بھی فلٹر کیے جائیں گے۔ اس فیچر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا جائے گا۔

2. کانٹینٹ چیک لائٹ:
یہ فیچر فی الحال ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ذریعے صارفین دیکھ سکیں گے کہ ان کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کی رسائی محدود تو نہیں، اور اگر ضرورت ہو تو ویڈیو میں تبدیلی کر کے زیادہ افراد تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ممکنہ مسائل کی ابتدائی نشاندہی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

3. کریٹیر ان باکس:
یہ فیچر صارفین کے لیے ایک میسجنگ ہب کے طور پر کام کرے گا، جس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس، ان ریڈ میسجز اور اسٹار لگائے گئے پیغامات کے لیے الگ فولڈرز شامل ہوں گے۔ اس کا مقصد صارفین کو مداحوں کے ساتھ رابطے میں آسانی اور تیزی فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ نئے فیچرز پاکستانی صارفین کے لیے پلیٹ فارم کے تجربے کو زیادہ محفوظ اور مربوط بنانے میں مدد کریں گے۔

Leave a reply