
پاکستان میں عید کس دن ہو گی ؟
پاکستان میں عید الاضحی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس کی صدارت رویتِ ہلال کمیٹی کے چئیرمین کریں گے، سپارکو کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف گیارہ گھنٹے ہو گی، جو عام طور پر رؤیت کے لیے ناکافی مانی جاتی ہے، اگر آج چاند نظر نہ آیا تو 1 ذوالحج 29 مئی کو ہو گی اور عید الاضحیٰ سات جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔








