
پاکستان میں دو روز بعد ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 76 سینٹس سستی ہونے کے بعد 57 ڈالر 36 سینٹس پر آگئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 76 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 215 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 65 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 328 روپے میں فروخت ہونے لگی۔








