پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کی امید، تین نئے سب میرین کیبلز جلد متوقع

0
184
پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کی امید، تین نئے سب میرین کیبلز جلد متوقع

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران نمایاں بہتری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ ملک کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی نیٹ ورک سے جوڑنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے آگاہ کیا کہ یہ تینوں کیبلز یورپ سے براہِ راست کنیکٹیویٹی فراہم کریں گی، جس سے نہ صرف موجودہ نیٹ ورک پر بوجھ کم ہوگا بلکہ انٹرنیٹ کی کارکردگی اور پائیداری میں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔

وزارت کے مطابق ان کیبلز کی بدولت بینڈوڈتھ کی دستیابی میں بڑا اضافہ ہوگا، اور صارفین کو زیادہ تیز، قابل بھروسہ اور مستحکم انٹرنیٹ سروس مہیا کی جا سکے گی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن صادق میمن نے حالیہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر سوال اٹھایا، جس پر وزارت نے یقین دہانی کرائی کہ نئے کیبلز کے بعد ایسے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور آن لائن خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔

یہ پیش رفت پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Leave a reply