پاکستان سمیت 19 ممالک شامل: غزہ بورڈ آف پیس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
116
پاکستان سمیت 19 ممالک شامل: غزہ بورڈ آف پیس کی تفصیلات سامنے آ گئیں

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی قیادت میں قائم کیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک پاکستان سمیت 19 ممالک نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بورڈ میں شامل ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان، اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش، اور ویتنام نے بھی بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس بورڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی اور ترقی کے امور کی نگرانی ہے، تاہم اس کے چارٹر میں دائرہ کار صرف غزہ تک محدود نہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اس بورڈ کا حصہ بننے کی درخواست کر رہا ہے، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر کی فیس مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply