پاکستان ریلوے کا بڑا منصوبہ: کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین، صرف 5 گھنٹے میں سفر مکمل

0
131
پاکستان ریلوے کا بڑا منصوبہ: کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین، صرف 5 گھنٹے میں سفر مکمل

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کےدرمیان ملک کی پہلی بلٹ ٹرین چلانےکا منصوبہ پیش کردیاہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف 5 گھنٹوں میں مکمل ہو سکے گا۔ اس جدید منصوبے کا مقصد نہ صرف عوام کو تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ ریلوے نظام کو بین الاقوامی معیار پر لانا بھی ہے۔

منصوبے کے تحت بلٹ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اوسط رفتار 243 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی، جس سے 1,215 کلومیٹر طویل فاصلہ انتہائی قلیل وقت میں طے کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق، چین کے تعاون سےتیارکیےگیےاسمنصوبے پر تقریباً 6.8 ارب امریکی ڈالر لاگت آئیگی۔ اس منصوبے میں ڈبل ٹریک بچھانے، جدید سگنلنگ نظام، اور محفوظ خودکار کنٹرول سسٹم سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کی بہتری شامل ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں نہ صرف سفر کا معیار بہتر ہو گا بلکہ معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ سامان کی ترسیل تیز اور مؤثر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا تو یہ پاکستان کی سفری تاریخ میں ایک انقلابی قدم ثابت ہو گا، جو نہ صرف وقت بلکہ توانائی کی بچت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a reply