پاکستان ریلویز کا عید پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0
245
پاکستان ریلویز کا عید پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرینیں روانہ ہونگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عید اسپیشل ٹرینوں کا اعلان عید کا چاند نظر آنے کے بعد کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرین میں اکانومی کلاس اور اے سی کوچز ہوں گی۔

Leave a reply