
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کا انکشاف کیاہے۔
پاکستان کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جب کہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی سالانہ شرح 2.55 فی صد ہے۔









