
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دے دیا گیا، عالمی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزمرہ کی ضروریات، خوراک اور رہائش پاکستان کو سستا ملک بناتی ہے۔
ورلڈ سٹیٹس نامی ویب سائٹ نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیا ہے، پاکستان میں رہائش، یوٹیلیٹی آئٹمز، رہائش سمیت کرایہ کم ہے جب کہ روزمرہ کی اشیا، خوراک، مقامی لوگوں کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس نے بھی پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دیا تھا۔ مختلف تنظیموں اور کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو مسلسل سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
ورلڈ سٹیٹس نامی ویب سائٹ نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کے باشندوں کو زندگی کی بہتر سہولیات میسر ہیں۔









