پاکستان جلد مسافر طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے گا، ایئر مارشل (ر) جاوید احمد

0
82
پاکستان جلد مسافر طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے گا، ایئر مارشل (ر) جاوید احمد

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے صدر ایئر مارشل (ر) جاوید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں مسافر بردار طیارے بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے، کیونکہ ملک میں جدید جنگی طیاروں کی تیاری کا مؤثر اور مضبوط ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔

انہوں نے یہ بات کمپٹیشن کمیشن کے سینٹر آف ایکسی لینس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کہی، جس کا موضوع ’’معاشی ترقی میں ایوی ایشن انڈسٹری کا کردار‘‘ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ شعبہ سیاحت، کارگو سروسز، ٹیکنالوجی کی ترقی، روزگار کے مواقع اور قومی سلامتی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مختلف شعبوں سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک وقت کے ساتھ فرسودہ ہو چکا ہے، جسے موجودہ کاروباری ضروریات اور درپیش چیلنجز کے مطابق جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے ایڈوائزر ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان سمیت کمیشن کے اراکین اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

Leave a reply