پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، چین

پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، چین
انڈیا کی جارحیت اور پاکستان کی طرف سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز پر چین نے خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال کو کافی قریب سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور انڈیا تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام لیں۔
چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی حل کی طرف واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافہ کرے گا، پاکستان کی طرف سے انڈین جارحیت کے بعد جوابی اقدامات پر انڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اب عالمی برادری سے مدد مانگ رہا ہے۔









