پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری میچ آج ہو گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری میچ آج ہو گا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی 2 ٹی 20 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات اٹھ بجے ہو گا، اس میچ میں پہلے دو میچز نہ کھیلنے والے لڑکوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے، میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہی ہے مگر دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیریز کا اختتام شاندار طریقے سے کرنے کی کوشش کریں گی، قومی ٹیم کی قیادت آغا سلمان جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کریں گے۔









