پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات کا آغاز

0
37
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم اقتصادی مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں اقتصادی ٹیم آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کر رہی ہے، جس میں سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان دوسرا اجلاس آج دوپہر ایک بجے ہوگا، جس میں صوبائی ٹیکسوں سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔ ملاقات میں صوبوں کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس اور اس سے حاصل ہونے والے ریونیو، زرعی ٹیکس کے منصوبے اور متعلقہ ریونیو کی تفصیلات پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم چند روز قبل پاکستان پہنچی تھی تاکہ 7 ارب ڈالر کی قسط پر جائزہ مذاکرات کیے جا سکیں۔

Leave a reply