پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان منی لانڈرنگ کےخلاف تعاون کی منظوری

0
161
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان منی لانڈرنگ کےخلاف تعاون کی منظوری

ہاٹ لائن نیوز : سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیخلاف تفتیش کے تبادلے کی منظوری دیدی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین مالی جرائم کوروکنا اور تفتیشی عمل کو مزید تقویت دینا ہے۔

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کی ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن (ڈی ایف آئی) منی لانڈرنگ ، دہشت گردی کی مالی اعانت اور دیگر مالی جرائم کی تحقیقات میں پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کے ساتھ تعاون کریگی۔

اس سلسلے میں ، دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں مفاہمت کی یادداشت (ایم او) پر دستخط کرینگی ، جو معلومات کے تبادلے پر قابو پانے ، مشکوک مالی سرگرمیوں کی نگرانی اور دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد کو روکنے کیلیے مشترکہ اقدامات کرینگی۔

Leave a reply